افراد اور گھرانے

وقت سے پہلے سپراینوئیشن سے رقم لینا

اہل افراد اپنی سپراینوئیشن میں سے$10,000  تک لینے کے لیے myGov کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

24 ستمبر 2020

اپنی سپر میں سے جلد رقم لینے کی وجہ سے آپ کی جمع شدہ سپر پر اثر پڑے گا اور مستقبل میں ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کی آمدن پر اثر پڑ سکتا ہے۔ وقت سے پہلے سپر سے رقم نکالنے کی درخواست دینے سے پہلے مالیاتی مشورہ حاصل کرنے پر غور کریں۔

وقت سے پہلے سپر میں سے رقم نکالنے کے بارے میں http://www.ato.gov.au/early-access پر مزید معلومات حاصل کریں یا ATO سے اپنی زبان میں بات کرنے کے لیے 50 14 13 پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس(TIS National)  کو فون کریں۔

مکان سے بیدخلی روک دی گئی ہے

سٹیٹس اور ٹیریٹریز کی حکومتیں مکان سے بیدخلی کو چھ مہینے کے لیے روک دیں گی۔ مالکان مکان اور کرایہ داروں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ مختصر مدت کے معاہدے کرنے کے لیے آپس میں بات کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے اپنی سٹیٹ یا ٹیریٹری کی حکومت سے پوچھیں۔

ریٹائرڈ افراد کے لیے پنشن میں سے سالانہ کم از کم رقم نکالنے کا تقاضا  

اکاؤنٹ بیسڈ پنشن اور دیگر ایسی مصنوعات کے لیے سالانہ کم از کم رقم نکالنے کے تقاضے کو آمدن کے سال 2019-20 اور 2020-21 کے لیے 50٪ کم کر دیا گیا ہے تاکہCOVID-19  وبا کی وجہ سے مالیاتی منڈیوں میں بھاری نقصانات کا اثر کم کرنے میں مدد ملے۔

 مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.ato.gov.au/drawdown

جاب کیپر ادائیگی

جاب کیپر ادائیگیCOVID-19  سے زیادہ متاثر ہونے والے کاروباروں کی مدد کے لیے ہے اور یہ کاروباروں کو اپنے ملازمین کی اجرت کے خرچ میں مدد دیتی ہے تاکہ آسٹریلیا کے لوگوں کی زیادہ بڑی تعداد اپنی نوکریاں بحال رکھ سکے اور آمدن کمانا جاری رکھ سکے۔

اگر آپ کا آجر آپ کے لیے ہر دو ہفتوں میں ایک بار ملنے والی جاب کیپر ادائیگی کلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ آپ کو اطلاع دے گا۔

مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.ato.gov.au/jobkeeper

نظام کو محفوظ اور منصفانہ رکھنا

آسٹریلیا کے لوگوں کو COVID-19 سے متعلق دھوکے اور دیگر دھوکا دہی کا نشانہ بنانے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اگر آپ کے خیال میں کسی دھوکے باز نے آپ سے رابطہ کیا ہے یا آپ کو کسی ای میل، ایس ایم ایس یا فون کال کے بارے میں شک ہے تو براہ مہربانی پہلے ہم سے پتہ کریں۔

اگر آپ کو کبھی شک ہو کہ کیا ایک رابطہ واقعی  ATOکی طرف سے ہے تو جواب نہ دیں۔ 540 008 1800 پر  ATO Scam Hotline (دھوکے کی رپورٹ کی فون ہاٹ لائن) کو فون کریں یا یہاں دیکھیںwww.ato.gov.au/scams

اگر آپکا خیال ہے کہ کسی نے آپ کی شناخت چوری کی ہے یا اس کا غلط استعمال کیا ہے تو ہم مدد کر سکتے ہیں۔ ہم ٹیکس دہندگان کو ان کی ٹیکس کی شناخت بحال کرنے کے لیے معلومات، مشورہ اور مدد دے سکتے ہیں۔

اگر آپکو لگتا ہو کہ کوئی فرد یا کاروبار کوئی غلط حرکت کر رہا ہے تو آپ اس پتے پر ہمیں یہ بھی بتا سکتے ہیںwww.ato.gov.au/tipoff

سرکاری ادائیگياں اور خدمات

شاید Services Australia آپ کو مالی مدد دے سکتا ہو چاہے آپ کو پہلے سنٹرلنک سے کوئی ادائیگی نہ ملتی ہو۔ آپ کو سروس سنٹر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ہمارے سیلف سروس کے طریقوں میں سے کوئی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ سوشل ورکر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے ہی کسٹمر ہیں تو کرونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے ہماری ادائيگيوں اور خدمات میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ کئی زبانوں میں معلومات کے لیے دیکھیں servicesaustralia.gov.au/covid19