COVID-19 ویکسینز

ہم آسٹریلین معاشرے میں رہنے والے ہر شخص کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی امیونائزیشن کروائے۔ یہ صحت کے لیے مشوروں کے مطابق ہے۔

آسٹریلیا میں سب لوگوں کے لیےCOVID-19 ویکسینز مفت ہیں جن میں یہ لوگ شامل ہیں:

  • آسٹریلیا میں ویزے رکھنے والے لوگ
  • سمندر پار سے آنے والے ملاقاتی
  • انٹرنیشنل طالبعلم
  • تارک وطن کارکن
  • پناہ کے درخواست گزار، اور
  • وہ لوگ جن کے پاس کارآمد ویزا نہیں ہے۔

جب آسٹریلیا میں لوگ ویکسین لگواتے ہیں تو امیگریشن یا شہریت کے حوالے سے ان کی حیثیت معلوم نہیں کی جاتی۔

مفت COVID-19 ویکسینیشن کے لیے آپ کا Medicare کے لیے اہل ہونا یا Medicare میں آپ کا اندراج ضروری نہیں ہے۔ ایسا کلینک ڈھونڈنے کے لیے جہاں Medicare کارڈ ہونا ضروری نہیں ہے، COVID-19 Vaccine Eligibility Checker استعمال کریں۔

اپنی زبان میں COVID-19 ویکسین پروگرام کے متعلق مزید معلومات کے لیے COVID-19 vaccine information in your language دیکھیں۔

معلوماتی پرچے